90 فیصد پاکستانیوں کو انگریزی سمجھ نہیں آتی۔ وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سنگاپور میں یونیورسٹیوں کا بجٹ پورے پاکستان کے بجٹ سے زیادہ ہے۔ پہلے سٹرکوں کا افتتاح ہوتا تھا آج ہم نے یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

اسلام آباد میں حیدر آباد یونیورسٹی کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھنے پر خوشی ہوئی۔ جس ملک نے تعلیم پر زور دیا وہ آگے نکل گیا۔ لوگوں پر سرمایہ کاری کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ حضورؐ نے تعلیم پر زور دیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے تعلیم پر توجہ دی اور7 سو سال دنیا پر حکمرانی کی۔ سنگاپور میں یونیورسٹیوں کا بجٹ پورے پاکستان کے بجٹ سے زیادہ ہے۔ پہلے سٹرکوں کا افتتاح ہوتا تھا آج ہم نے یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ غربت اور بے روزگاری سے معاشرہ مشکلات میں آجاتا ہے۔ نمل یونیورسٹی کے 92 فیصد گریجویٹس کو جلد نوکریاں ملیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا۔ حیران ہوں حیدرآباد میں یونیورسٹی بنانے پر مخالفت کیوں کی جا رہی ہے۔ خالد مقبول صدیقی سے کہتا ہوں بتایا جائے کیوں مخالفت ہو رہی ہے۔ یونیورسٹی بنانے میں مدد نہیں کر سکتے تو مخالفت کیوں کرتے ہو۔ القادر یونیورسٹی میں صوفی ازم اور سائنس کی تعلیم دی جائے گی۔ بلاول بھٹو پارلیمنٹ میں انگریزی میں تقریریں کرتے ہیں۔ ہماری حکومت صحت اور تعلیم پر توجہ دے رہی ہے۔ 90 فیصد پاکستانیوں کو انگریزی سمجھ نہیں آتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں