ملزمان کو ہتھکڑیاں پہنانا غیر شرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کے عمل کو غیر شرعی قرار دیدیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ نیب پولیس یا کوئی بھی ادارہ ملزمان کو ہتھکڑیاں نہ لگائیں کیونکہ ہتھکڑی صرف ملزم کی طرف سے تشدد کی صورت میں لگ سکتی ہے اور الزام ثابت ہونے تک ہتھکڑیاں لگانا غلط فعل ہے اس لیے نیب کی جانب سے ملزموں کو ہتھکڑیاں پہنانا پاکستانی اور شرعی قوانین کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ آئین میں طے کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنایا جاسکتا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے مغرب میں اسلامو فوبیا کے خطرناک رحجان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپ، امریکا اور دیگر ممالک مسلمان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کریں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کراچی میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کی مذمت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں