تربت (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سگک کولواہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سولو عرف رگو ولد دوستین نامی شخص کو قتل کردیا، فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ بھی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئے۔
لیویز فورس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردیا۔