ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کا پہلا ایٹمی بجلی گھر مکمل ہونے کے قریب ہے۔ برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ مزید دو بجلی گھروں کی تعمیر کیلئے عالمی ٹینڈرز 2020 میں جاری کیے جائیں گے۔
برطانوی اخبارگارڈین کے مطابق سعودی عرب نے پہلا ایٹمی بجلی گھر کنگ عبدالعزیز سٹی میں تعمیر کیاہے۔سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر کے مطابق سعودی عرب پہلے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر مکمل چند میں ماہ میں مکمل کرلے گا۔
ریاض نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای سے بجلی گھر کو محفوظ رکھنے سے متعلق اعتماد میں لے لیاہے۔آئی اے ای اے سعودی عرب کو ایٹمی بم بنانے نہیں دے گا اور اس کے پروگرام پر مستقل نظر رکھے گا۔
سعودی عرب کے ایٹمی بجلی گھر کی نشاندھی آئی اے ای اے کے سابق انسپیکٹر رابرٹ کیلی نے کی۔کیلی کے مطابق سعودی عرب 30کلوواٹ کا ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر مکمل کرنے کے قریب ہے