ایران میں سیلاب سے تباہی پر متاثرین کے ساتھ ہیں: علامہ سید ساجد علی نقوی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایران کے شمالی، جنوب مغربی اور وسطی علاقوں میں ایک ہفتے سے زائد شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے کی زد میں آ کر درجنوں قیمتی جانی ضیاع اور سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں درجنوں شہر اور سینکڑوں گاوں پانی میں ڈوب جانے پر انتہائی افسو س کا اظہار کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ ایران کے متعدد صوبوں منجملہ گلستان، شیراز، مازندران، فارس،
لرستان اور کرمانشاہ سمیت دیگر علاقوں میں تباہ کن سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیساتھ دْکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ ایرانی عوام کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔

قائدملت جعفریہ پاکستان نے ایران میں مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام ایرن کے سیلاب ذدگان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آخرمیں علامہ ساجد نقوی نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ ایران نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کا ساتھ دیا اور اب ہماری عوام اور حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ایران کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں