4

رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،11ملزمان گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں کارروائی کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ ودیگر سامان برآمد کیاگیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق زمان ٹاون میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم شاہد عرف موت کی مشین کو گرفتار کیا۔

میمن گوٹھ سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان یاسر کاکا اور شیراز ببلو کو گرفتار کیاگیاجبکہ سہراب گوٹھ،بلدیہ ٹاون بغدادی سے لوٹ مار اور منشیات فروشی میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں