نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ دیدی، بھارتی شہر گڑگاﺅں میں ہندوسینا کے کارکنوں نے مسلمانوں کی گوشت کی دکانوں پر حملہ کر کے ڈھائی سو افراد کا کاروبار بند کرا دیا، علاقے میں شدید کشیدگی کے باوجود انتظامیہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں اقلیتوں پر ظلم عروج پر پہنچ گیا۔ نئی دہلی کے قریب شہر گڑگا ﺅ ں میں ہندو سینا کے کارکنوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کی گوشت کی دکانیں زبردستی بند کرا دیں، انتہا پسندوں کے سامنے انتظامیہ بے بس نظر آئی، تنظیم کے لیڈر نے ڈھٹائی سے اپنی کارروائی کو تسلیم بھی کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسندوں نے 250 سے زیادہ دکانیں بند کرائیں۔ تنظیم کے لیڈر کا کہنا ہے ایسا وہ ہر سال ہندو میلے نورتی کے موقع پر کرتے ہیں۔ اس موقع پر بھارتی پولیس بے بس نظر آئی اور انتہا پسند اپنی من مانی کرتے رہے۔