لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے نئے پاسپورٹ سے یورپی یونین کے الفاظ حذف کردیے گئے،اب اس پر صرف یونائیٹڈ کنگ ڈم آف گریٹ بریٹن اینڈ ناردرن آئرلینڈ لکھا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ اب تک یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے پر متفق نہیں ہوسکی لیکن نئے پاسپورٹ سے یورپی یونین کے الفاظ حذف کردیے گئے۔برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا لیکن نئے پاسپورٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
ارغوانی رنگ کے پاسپورٹ کے کور سے یورپی یونین کا نام ہٹا دیا گیا ہے،اب اس پر صرف یونائیٹڈ کنگ ڈم آف گریٹ بریٹن اینڈ ناردرن آئرلینڈ لکھا ہے۔ یہ پاسپورٹ 30 مارچ سے متعارف کرائے گئے تھے کیوں کہ اس دن برطانیہ نے یورپی یونین کو چھوڑنا تھا۔
برطانوی پارلیمنٹ کے اتفاق نہ ہونے کے باعث معاہدے کی ڈیڈلائن 29 مارچ سے بڑھا کر 12 اپریل کی گئی تھی لیکن 3 مرتبہ معاہدہ پارلیمنٹ میں مسترد ہونے کے بعد وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین سے 30 جون تک وقت مانگا ہے جس پر کوئی واضح فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا۔