افغان صوبے بدغیس میں اتحادی طیاروں کی بمباری، 35 طالبان ہلاک، 22 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے بدغیس میں افغان اور اتحادی فورسز کی بمباری میں طالبان کے 35 طالبان ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق افغان فضائیہ اور اتحادی فورسز نے بدغیس کے ضلع بالا مرغاب میں گزشتہ رات فضائی کارروائی کی ،جس میں دشمن کے ٹھکانوں پر متعدد نشانے لگائے گئے۔

https://twitter.com/MoDAfghanistan/status/1114830021313613825?s=19

اس کارروائی میں طالبان کی 35 گاڑیوں اور ہتھیاروں کو بھی تباہ کیا گیا، طالبان کی جانب سے افغان فورسز کی کارروائی پر ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں