تہران (ڈیلی اردو) ایرانی قانون سازوں نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کی صورت میں امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے ایرانی قانون سازوں کے ایک بیان کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنی فوج کے خلاف کسی بھی اقدام کا جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے رہنما جو خود اس خطے میں دہشت گردوں کے خالق اور معاون ہیں اس طرح کے نامناسب اور احمقانہ اقدام کی مذمت کریں گے۔
اس سے پہلے ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری نے خبردار کیا کہ اگر ٹرمپ نے ایسا اقدام کیا تو پھر پاسداران انقلاب امریکی فوج کو دنیا بھر میں داعش جیسا ہی تصور کریں گے۔