صنعا (نیوز ڈیسک) یمن میں اتحادی افواج کے طیاروں نے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسکول کے 7 طلبا سمیت 13 شہری شہید ہو گئے جب کہ 100 افراد زخمی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صنعا میں حوثی باغیوں کے اکثریتی علاقے میں اتحادی فوجیوں نے فضائی بمباری کی، جس کے نتیجے میں کئی گھر اور ایک اسکول تباہ ہوگئے۔
#BREAKING NEWS
Ministry of Health in #Sanaa #Yemen
Xasualties of #Saudi #UAE double tap strikes on Sa'awan area reached 13deads
More than 90 injured many of them were children from Alraea elementary school students
.
C?link4previous double tap strikes https://t.co/ZgFj0Tkbi4 pic.twitter.com/tVfc8pLtja— Hussain Albukhaiti (@HussainBukhaiti) April 7, 2019
فضائی حملے میں اسکول کے 7 بچوں سمیت 13 شہری شہید ہوئے جب کہ زخمیوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔
Just imagine if your children were scared like that from #US & #uk bombs used by #Saudi!
This is the moment when children were running away terrified from the bombardement by #Saudi led coalition warplanes next to their school in Sa'wan area #Sanaa. #Yemen. pic.twitter.com/NNBNoJehhg— Ahmad Algohbary (@AhmadAlgohbary) April 7, 2019
زخمیوں کی نازک حالت، طبی سہولیات کے فقدان اور متاثرہ علاقے سے اسپتال تک رکاوٹوں کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فضائی حملے میں تباہ ہونے والے اسکول میں 2100 طلبا زیر تعلیم تھے جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں، زخمیوں میں بھی زیادہ تر اسکول کے طلبہ و طالبات شامل ہیں۔
Death toll rises to 13 girl students and 83 wounded aftermath a raid by Saudi jets on al-Raei school in the capital Sana'a today.
Our students are fighters world.#Yemen#YemenCantWait pic.twitter.com/IFvVJtSl27— Fatik Al-Rodaini (@Fatikr) April 7, 2019
واضح رہے کہ یمن میں 2014 سے جاری خانہ جنگی میں لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں اور 25 ہزار کے لگ بھگ افراد بری طرح زخمی ہوئے۔
یونیسیف نے خانہ جنگی کے باعث یمن میں 85000 سے زائد بچوں کے خوراک کی کمی کے باعث جاں بحق ہونے کا انکشاف کیا تھا