6

حضرت امام حسینؑ کے یوم ولادت کے سلسلے میں مرکزی کانفرنس آج ہوگی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) نواسہ رسول ﷺ سید الشہدا حضرت امام حسینؑ کے 1437ویں یوم ولادت کے سلسلے میں ولادت حضرت امام حسینؑ کانفرنس آج 9 اپریل بروز منگل پی سی ہوٹل راولپنڈی میں ہوگی۔

تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ شرکت کریں گے۔ اس امر کا فیصلہ گزشتہ روز مرکزی امام حسینؑ کونسل کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حضرت امام حسینؑ کی جشن ولادت کے سلسلے میں تین اپریل سے نو اپریل تک ملتان، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، پارا چنار، گلگت، سکردو، مظفرآباد، حیدر آباد، فیصل آباد، خیرپور میرس، جھنگ اور گوادر میں کانفرنسیں اور سیمینار ہونگے۔

مرکزی امام حسینؑ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ ریاست مدینہ کے صحیح تعارف کے لئے ولادت امام حسینؑ کی تقریبات سرکاری سطح پر منائی جائیں۔ تمام شہروں اور قصبوں میں منائی جائیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں