افغانستان: بگرام ائیربیس کے قریب دھماکا، 3 امریکی فوجیوں سمیت 4 ہلاک، 3 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع نیٹو کے بگرام ایئربیس کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت میں بگرام ایئربیس کے قریب ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والے افراد میں ایک کٹریکٹر بھی شامل ہے جبکہ 3 امریکی فوجی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی فورسز کا نوائے بگرام ایئربیس سے شہر کی جانب جا رہی تھی کے بگرام ایئربیس گیٹ پر خودکش حملہ ہوا، دھماکا امریکی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں امریکی ٹرک کے قافلے کو نشانا بنایا گیا اور ممکنہ طور پر دھماکا خیز مواد گاڑی میں رکھا گیا تھا تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا کہ دھماکا دوپہر کے قریب ہوا۔ نیٹو حکام کا کہناکہ فورسز اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں، تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم فراہم نہیں کی گئیں۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ خودکش حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 10 امریکی فوجی زخمی ہوگئے ہیں

واضح رہے کہ گذشتہ روزبھی جلال آباد میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں