نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں مبینہ طور پر گائے کا گوشت بیچنے کے الزام میں انتہا پسندوں نے معمر مسلمان شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارتی ریاست آسام میں68 سال کے بزرگ شوکت علی کو گائے کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں زبردستی خنزیر کا گوشت کھلانے کی کوشش کی۔مشتعل افراد نے 68 سالہ شوکت علی کوسڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا،مارا پیٹااور دھمکیاں بھی دیں۔
انتہاپسندوں نے سوال کیا کہ کیا اس کے پاس گوشت بیچنے کے لئے لائسنس موجود ہے؟ اور کیا وہ بنگلہ دیشی ہے اور اس کے پاس بھارت میں رہنے کے لئے قانونی کاغذات ہیں کہ نہیں؟ زخموں سے نڈھال شخص کو ہسپتا ل میں داخل کردیا گیا۔