فیصل آباد (ڈیلی اردو) فیصل آباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر فیصل آباد میں کارروائی کی گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں نور رحیم، نور محمد شامل ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں خفیہ اطلاع پر ڈپٹی والا انٹر چینج سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد فیصل آباد میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔