راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج نے عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیز اور سفرا کو بالاکوٹ کے قریبی علاقے جابہ میں اس مقام کا دورہ کروایا جہاں بھارتی طیاروں نے بھاگتے ہوئے ’پے لوڈ‘ گرایا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا کے غیر ملکی صحافیوں، مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیز اور سفرا پر مشتمل گروپ کو جابہ کے ان مقامات کا دورہ کرایا جنہیں 26 فروری کو بھارت نے کالعدم تنظیم کا ’ٹریننگ کیمپ‘ تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا، گروپ کو بھارت کے باربار کے جھوٹ اور اس کے برعکس زمینی حقائق سے آگاہ کیا جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھارتی دعوے اور زمینی حقائق پر بریف کیا۔
A group of international media journalists mostly India based and Ambassadors & Defence Attachés of various countries in Pakistan visited impact site of 26 February Indian air violation near Jabba, Balakot. Saw the ground realities anti to Indian claims for themselves. pic.twitter.com/XsONflGGVP
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 10, 2019
گروپ نے قریب واقعہ مدرسہ کابھی دورہ کیا جسے بھارت نے تباہ کرنے اور دہشت گردوں کی ہلاکت کادعوی ٰ کیا تھا، دورے میں شامل افراد نے آزادانہ طور پر وہاں مدرسے میں موجود طلبہ اور اساتذہ سے گفتگو کی اور ان سے سوالات کیے۔