افغان صوبے کنڑ میں امریکی ڈرون حملہ، داعش کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے کنڑ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں شدت پسند تنظیم داعش کے کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

افغان فورسز کے مطابق فضائی کارروائی کنڑ کے ضلع نور گل میں کیا گیا، جس میں امریکی ڈرون کے ذریعے داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈرون حملے میں داعش کے کمانڈر مولوی خیبر سمیت 7 جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ افغان فورسز نے فضائی کارروائی سے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے،

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ننگر ہار کے کئی علاقے داعش کے زیر تسلط ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں