ریاض (ویب ڈیسک) ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں سعودی عرب میں میاں بیوی کا سر قلم کردیا گیا، سعودی وزارت داخلہ نے کہا محمد مصطفیٰ اور ان کی اہلیہ فاطمی اعجاز کو ہیروئن اسمگلنگ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی میاں بیوی کے سر قلم کر دیئے گئے، ریاض کے وزرات خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاکہ سعودی عرب کی عدالت میں ہیروئن اسمگلنگ کے مجرم دونوں میاں بیوی کو سزائے موت کی سزا ہوئی تھی۔
جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ محمد مصطفیٰ اور ان کی اہلیہ فاطمی اعجاز کو ہیروئن اسمگلنگ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا، مذکورہ گرفتاری عدالت میں ظاہر کی گئی جہاں تحقیقات کے نتیجے میں دونوں کو مجرم قرار دیا گیا۔
سعودی وزارت نے اس حوالے سے بتایا گیا کہ سزائے موت کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا تاہم عدالت عظمیٰ نے سزا برقرار رکھی، بعدازاں رائل آرڈ کے بعد دونوں میاں بیوی کو جدہ میں سزائے موت دے دی گئی۔