اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی ملک میں مہنگائی کا اعتراف کر لیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا مانتا ہوں کہ عمران خان کے دور میں عوام کو مسائل کا سامنا ہے، ادویات مہنگی ہیں اور دیگر مسائل بھی ہیں، دعا ہے عمران خان کے دور میں عوام کے تمام مسائل حل ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھی میڈیا سے گفتگو میں مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کیا تھا۔ عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کوئی شک نہیں کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے، پہلے دو ماہ میں برآمدات اچھی رہیں لیکن مارچ میں اچانک نیچے آگئیں۔