پاکستان نے نیوکلیئر سیکیورٹی کا موثرترین نظام تشکیل دیا ہے: ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نیوکلیئر سیکیورٹی کا مؤثرترین نظام تشکیل دیا، اور اپنے اداروں میں یہ استطاعت بھی پیدا کی ہے کہ وہ نیشنل سکیورٹی کے حوالے سے بین الاقوامی ٹریننگ پروگرامز کا بھی انعقاد کر سکے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی اور پاکستان سینٹر فار ایکسیلینس نیوکلیئرسیکیورٹی کے اشتراک سے ورکشاپ کا انعقاد ہوا، ورکشاپ میں بیلا روس، چین، مصر، انڈونیشیا، اردن، قازقستان، ملائیشیا، نائجیریا، رومانیہ، اسپین، ازبکستان اور ویتنام سمیت 18 ممالک کے نمائندگان کی شرکت کی، جب کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی اور پاکستان سنٹر فار ایکسیلینس نیوکلیئر سکیورٹی کے اہلکاروں نے میزبانی کی۔

ورکشاپ کا افتتاح پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ ظہیر ایوب بیگ نے کیا، افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت خانوں کے حکام تھینک ٹینکس نمائندگان کی شرکت کی جب کہ اختتامی تقریب میں چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم شریک ہوئے، اور شرکاء نے نیو کلیئرسکیورٹی ورکشاپ نصاب اور سکیورٹی اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کا مقصد نیوکلیئر فزیکل پروڈکشن سسٹم کا جائزہ لینا تھا، ذمہ دار جوہری ریاست کی حیثیت سے پاکستان نے نیوکلیئر سیکیورٹی کا مؤثرترین نظام تشکیل دیا، پاکستان نے اپنے اداروں میں یہ استطاعت بھی پیدا کی ہے کہ وہ نیشنل سکیورٹی کے حوالے سے بین الاقوامی ٹریننگ پروگرامز کا بھی انعقاد کر سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں