پاک فوج میں 4 میجر جنرلز کی لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا کیا گیا ہے کہ 4 میجر جنرلز کو لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن میجر جنرلز کو ترقی دی گئی ہے، ان میں میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل اظہر عباس اور میجر جنرل فیض حمید شامل ہیں۔

اس سے قبل 3 اپریل کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئر سمیت 40 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

آرمی چیف نے بریگیڈیئر ظفر اقبال مروت، بریگیڈیئر شاکر اللہ خٹک، بریگیڈیئر محمد اویس دستگیر، بریگیڈیئر عامر نوید، بریگیڈیئر محمد اعجاز مرزا، بریگیڈیئر تبسم حبیب، بریگیڈیئر محمد شجاع انور، بریگیڈیئر دلاور خان، بریگیڈیئر سرفراز احمد، بریگیڈیئر آصف گورائیہ، بریگیڈیئر کمال اظفر، بریگیڈیئر محمد علی خان، بریگیڈیئر محمد کاشف آزاد، بریگیڈیئر ماجد جہانگیر اور بریگیڈیئر اظہر وقاص کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی تھی۔

اس کے علاوہ بریگیڈیئر عاکف اقبال، بریگیڈیئر عمر احمد بخاری، بریگیڈیئر محمد احسن خٹک، بریگیڈیئر عنایت حسین، بریگیڈیئر عادل یامین، بریگیڈیئر محمد حسن خٹک، بریگیڈیئر محمد عامر مجید، بریگیڈیئر سید امداد حسین شاہ، بریگیڈیئر محمد عمار نجم، بریگیڈیئر محمد عقیل، بریگیڈیئر کامران احمد ستی، بریگیڈیئر کاشف ظفر، بریگیڈیئر خرم انور قادری اور بریگیڈیئر احمد شریف چوہدری کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی تھی۔

ساتھ ہی جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈیئر محمد علیم، بریگیڈیئر احسن الطاف، بریگیڈیئر سید نصرت رضا، بریگیڈیئر کرامت حسین شاہ بخاری، بریگیڈیئر فرخ سعید، بریگیڈیئر قدرت اللہ ملک، بریگیڈیئر عمار اکرم، بریگیڈیئر شاہد حمید چوہدری، بریگیڈیئر محمد قاسم بٹ، بریگیڈیئر فرحان طیب اور بریگیڈیئر محمد آفشین اقبال کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر 2018 میں پاک فوج کے 6 جنرل افسران کو میجر جنرل کے عہدے سے لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں