202

جنوبی وزیرستان میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 8 افراد جاں بحق

وانا (دین محمد وزیر ) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئے خلہ میں باراتیوں سے بھری ہوئی گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے کے باعث2 بچوں اور 6 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ 4 بچے لا پتے ہے جن کی تلاش جاری ہے

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئے خلہ کے علاقے زار میلن میں باراتیوں سے بھری گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 4 بچے لاپتہ ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو سیلابی پانی سے نکال لیاگیا جب کہ ڈی سی نعمان افضل آفریدی  کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے بچوں کی تلاش جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز کے مطابق گاڑی میں موجود ایک خاتون، تینوں بچوں اور ڈرائیور کو بچا لیا گیا ہے۔

رات بھر جاری رہنے والے آپریشن میں لیویز کے جوانوں اور ضلعی انتظامیہ نے حصہ لیا تھا، جسے اب مکمل کر لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن سست روی کا شکار ہے  اور مقامی قبائل اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی تلاش میں مصروف ہیں

افغانستان کے پہاڑوں میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور متعدد راستے متاثر ہوئے ہیں، یہ حادثہ بھی اسی وجہ سے پیش آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں