دہشت گرد کسی ایک قوم یا قبیلے کے نہیں سب کے مشترکہ دشمن ہیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، دہشت گرد کسی ایک قوم یا قبیلے کے نہیں سب کے مشترکہ دشمن ہیں۔ دہشت گردی ایک کمیونٹی نہیں پورے بلوچستان کا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کوئٹہ کی امام بارگاہ ہزارہ ٹاؤن پہنچے جہاں انہوں نے گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا۔ اس موقع پر شہدا کے لیے دعا کی گئی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ لواحقین کا عزم و حوصلہ قابل تحسین ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ دہشت گرد کسی ایک قوم یا قبیلے کے نہیں سب کے مشترکہ دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل کا واقعہ پورے بلوچستان کے لیے نقصان دہ ہے۔ واقعے کے فوری بعد صوبائی وزرا متاثرین کے پاس پہنچے۔ بلوچستان اور کوئٹہ کے معاملات کو ہمیں درست کرنا ہے۔ دہشت گردی ایک کمیونٹی نہیں پورے بلوچستان کا مسئلہ ہے۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں سیف سٹی جیسا نظام لانا ہوگا، مظاہرین کو گارنٹی دیتا ہوں، حکومت ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔ مظاہرین سے گزارش ہے اپنا دھرنا ختم کریں۔ ہزار گنجی جیسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکہخیال رہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کل صبح ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 48 زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں شہید ہونے والے افراد میں سے ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے جبکہ 14 شہدا کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں