لندن (ویب ڈیسک) لندن میں نامعلوم شخص نے پہلے یوکرین کے سفیر کی گاڑی کو ٹکر ماری، پھر گاڑی کا رخ پولیس کی طرف کردیا، پولیس نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
یوکرینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پولیس کے آنے سے پہلے سفارتخان کے باہر کھڑی سفیر کی گاڑی کو دومرتبہ ٹکر ماری گئی تاہم واقعے میں اسٹاف کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کو حراست میں لے کر احتیاطی چیک اپ کیلئے سینٹرل لندن اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کامزید کہنا ہے کہ واقعے کو دہشت گردی کے تناظر میں نہیں دیکھا جارہا ہے