سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی.
خبر ایجنسی کے مطابق میلبرن میں دومنزلہ نائٹ کلب کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں زخمی ہونے والے چار افراد کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم ایک سینتیس سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
MELBOURNE SHOOTING: This is currently the scene outside ‘Love Machine’ nightclub near Chapel Street. 4 people are in hospital, 2 of whom are critical after a shooting at the venue at 3:20am.
Video kristina costalos#Melbourne #Australia #5NewsAustralia pic.twitter.com/n7KyojUOT1— 5 News Australia (@5NewsAustralia) April 13, 2019
پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جاری ہیں، کوئی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔