وزیراعظم عمران خان نے 16 اپریل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 16 اپریل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ۔اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 16 اپریل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ۔ اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کابینہ کو دورہ ایران اور دورہ چین سے متعلق آگاہ کریں گے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات پر بریفنگ دیں گے۔

وفاقی کابینہ ملک کی سیاسی، معاشی صورتحال اور ادویات کی قیمتوں سے متعلق امور کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری میں پاکستانی ثقافتی مرکز کے قیام کیلئے جگہ متعین ، ملک بھر میں 19-2020 سیزن کیلئے گندم کی خریداری، چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کی تقرری اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن مدت میں توسیع کی منظوری دے گی۔اجلاس میں چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کی نامزدگی اور گزشتہ فیصلوں، پاک بوسنیا جوائنٹ اکنامک کمیشن کے قیام کے پیشگی فیصلے ،پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کیلئے ڈپٹی ڈی جی فنانس کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی، بلغاریہ اور پاکستانی نشینل میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت، اویکوٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے ننکانہ صاحب ،سندھ اور گلگت بلتستان میں تین ایڈیشنل ممبران کی تعیناتی اور انفارمیشن کمیشن کی تنخواہ اور مراعات کی بھی منظوری دی جائے گی۔

دوبئی میں جرم کے مرتکب نعمان حنیف کو یو اے ای حکومت کو حوالے کرنے ، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن میں توسیع اور صوبائی کاوئنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکوشن ایجنسی بنانے کی منظوری بھی دی جائے گی۔اجلاس میں چیئرمین اوگرا اور ممبران کی تنخواہ کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد ، وزارتوں، ڈویژنوں میں تعیناتیوں کیلئے ریکروٹنگ و ٹیسٹنگ ایجنسی کی ہائرنگ کے طریقہ کار ، وزارت دفاعی پیداوار کی سمری پر قانونی و آئینی احکامات دینے اور ملک میں موجود وفاقی حکومت کی خالی جائیدادوں کو فروخت کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس دوران وزارت تعلیم و تربیت ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی دے گی جبکہ کابینہ کو ملک میں رائج نظام تعلیم و تعلیمی اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں