ننگرہار (ڈیلی اردو) افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں،27 طالبان مارے گئے جبکہ 34 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 27 طالبان مارے گئے جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے، طالبان نے افغان صوبے ننگرہار کے ضلع شیرزاد پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ کیا تھا جسے افغان سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا اور طالبان دہشت گرد 27 لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
صوبائی حکومت نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ طالبان نے مسلح ہو کر شیرزاد صوبے پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ کیا لیکن افغان سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کی اور طالبان کا حملہ پسپا کر دیا۔
اس حملے کے نتیجے میں 27 طالبان ہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے، طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز میں لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی