ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطی میں تعینات امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دیدیا

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے مشرق وسطی میں تعینات امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دیدیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی قانون ساز اسمبلی کی طرف سے پارلیمنٹ میں مشرق وسطی میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دینے کا بل پیش کیا گیا جسے ایرانی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا، قرارداد کے حق میں 204ووٹ ڈالے گئے۔

قرار داد پارلیمنٹ میں ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے پیش کی جب کہ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ امریکا کی ایران مخالف حکمت عملی کا قانونی، سیاسی اور سفارتکاری سے مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی کرے۔

واضح رہے کہ امریکا گزشتہ برس عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہوکر ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرچکا ہے جب کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں