7

اورماڑہ کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں نیوی، ائیر فورس اور کوسٹ گارڈز کے 14 اہلکار شہید

صاسلام آباد (ش ح ط) بلوچستان کے ضلع گوادر میں مسافر بسوں پر دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے ایک افسر سمیت 14 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق سکیورٹی اداروں سے ہے۔ حملے کی ذمہ داری بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے پر مشتمل اتحاد ‘بلوچ راجی آجوہی سنگر’ (براس) نے قبول کرلی ہے۔

بلوچستان کے ضلع گوادر کے کوسٹل ہائی وے مکران بزمی ٹاپ کے دشت گردوں نے کوچز سے 16 افراد کو شناخت کے بعد فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ جبکہ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 افراد کو شہید کیا گیا ہے۔ تاہم مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق سیکیورٹی فورسز سے ہے اور تمام افراد کے ہاتھ پاوں بندھ کر شہید کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے 9 کا تعلق پاکستان نیوی سے اور 2 کا تعلق پاکستان ایئرفورس جبکہ ایک کا تعلق پاکستان آرمی اور ایک پاکستان کوسٹ گارڈ سے بتایا جاتا ہے۔

شہداء کی لاشوں کو درمان جاہ ہسپتال اورماڑہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق درمان جاہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور عام لوگوں کا ہسپتال میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

شہید افراد میں سے 11 کی شناخت یوسف، وسیم، فرحان اللہ، علی رضا، ذوالفقار، ہارون، علی اصغر، حمزہ، رضوان، وسیم مروت اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اورماڑہ میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں سے ہاورن مسیح، علی رضا، زین، علی اصغر، فرحان اللہ، حمزہ ملک، ذوالفقار، وسیم اور یوسف کا تعلق پاکستان نیوی جبکہ رضوان حنیف، زبیر کا تعلق پاکستان کوسٹ گارڈز جبکہ وسیم مروت اور رضوان کا تعلق پاکستان ائیر فورس اور زین العابدین کا تعلق پاکستان آرمی سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں کی مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں