12

میری پھانسی کا مطالبہ کرنے والے بنگلہ دیش میں اپنے لوگوں کو بچا لیں۔ وسیم اختر

کراچی (بیورورپورٹ) میئر کراچی وسیم اختر نے سٹی کونسل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں تھنڈر اسکواڈ کے لوگ آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نان ایشو کو ایشو بنا رہی تھی۔

سٹی کونسل میں ہنگامہ آرائی کے فوٹیج کا جائزہ لیا جائے گا، ملوث اراکین کے خلاف کارروائی ہوگی۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ تجاوزات آپریشن کے دوران ایک مسجد کو نقصان پہنچا ہے، لیکن ہم اسے دوبارہ تعمیر کریں گے۔

وسیم اختر نے کہا “جماعت اسلامی کی تربیت تھنڈر اسکواڈ کی ہے، انہوں نے بنگلہ دیش میں کیا کیا، یہ سب کو معلوم ہے۔”

میئر کراچی نے مزید کہا “میری پھانسی کا مطالبہ کرنے والے بنگلہ دیش میں اپنے لوگوں کو تو بچا لیں”، آج کے اجلاس میں تھنڈر اسکواڈ کے لوگ آئے تھے، میرے چیرمینز نے انھیں روکا۔‘

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ تھنڈر اسکواڈ کے تربیت یافتہ دہشت گرد اسمبلی کے اندر آنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، فوٹیج کا جائزہ لیا جائے گا، ملوث اراکین کے خلاف کارروائی ہوگی۔

میئر کراچی نے شہر کا 40 سال پرانا حسن بحال کرنے کا بیڑا اٹھا لیایہ بھی پڑھیں:  میئر کراچی نے شہر کا 40 سال پرانا حسن بحال کرنے کا بیڑا اٹھا لیا

واضح رہے کہ آج ہل پارک کی مسجد گرانے پر سٹی کونسل میں بلدیاتی نمائندوں نے شدید احتجاج کیا، سٹی کونسل میں نمائندے ایک دوسرے پر پل پڑے، لاتوں اور گھونمیری پھانسی کا مطالبہ کرنے والے بنگلہ دیش میں اپنے لوگوں کو بچا لیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں