لیبیا: طرابلس میں دو ہفتوں کی لڑائی میں 205 افراد جاں بحق اور 913 زخمی ہوئے، رپورٹ

طرابلس (نیوز ڈیسک) لیبیا کے شہر طرابلس میں مقامی گروپوں میں جاری لڑائی میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اپنے جاری رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے نزدیک 2 ہفتوں سے جاری لڑائی کے دوران تقریباً 205 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 913 ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 18 شہری بھی شامل ہیں۔

طرابلس میں مشرقی لیبیا کی طاقتور ترین شخصیت مارشل خلیفہ ہفتر کی فوج اور طرابلس کی نیشنل الائنس گورنمنٹ کے درمیان 4 اپریل سے جھڑپیں جاری ہیں۔

طرابلس کے گنجان آباد رہائشی علاقے میں متواتر راکٹ گرنے کے واقعات ہورہے ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

جرمنی نے لیبیا کے حوالے سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ ہے، یہ مطالبہ طرابلس میں فائر بندی سے متعلق مجوزہ قرار داد کے حوالے سے بات چیت ناکام ہو جانے کے بعد سامنے آیا۔

جرمن مشن کی جانب سے سلامتی کونسل کو بھیجی گئی یادداشت کے مطابق توقع ہے کہ کونسل جمعرات کے روز ایک بند کمرے کا اجلاس منعقد کرے گی تا کہ آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنے کے حوالے سے مشاورت ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں