7

افغانستان: ننگرہار ضلع شیرزاد میں امریکی بمباری،طالبان کے متعدد شیڈو گورنر، جج ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں امریکی بمباری میں طالبان کے اہم رہنماؤں سمیت 17 طالبان جنگجو مارے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان فورسز اور غیر امریکی سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے خلاف ضلع شیرزاد کے علاقے میں فضائی حملے کئے۔

فضائی حملے میں طالبان کے اہم رہنماؤں سمیت 17 طالبان جنگجو مارے گئے ہیں اور متعدد طالبان زخمی ہو گئے۔

امریکی فضائی حملوں میں ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں طالبان کا شیڈو جج مولوی محمد عالم اس کا بھائی، ننگرہار طالبان ضلعی چیف نور اللہ، شیرزاد طالبان چیف صدا جان اور ذبیح اللہ سمیت 17 طالبان مارے گئے۔ افغان حکام کے مطابق کارروائی میں ننگرہار میں طالبان کا شیڈو ڈپٹی گورنر زرمحمد عرف رحمانی بھی شامل ہے۔

جبکہ افغان میڈیا کے مطابق آپریشن میں زمینی اور فضائی دونوں طرح کی کارروائی کی گئی۔ شیرزاد پولیس کے دعویٰ  کے مطابق آپریشن کے دوران کئی گائوں طالبان کے قبضے سے چھڑا لئے گئے۔

طالبان کی جانب سے جھڑپوں یا ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں