‏لیبیا: طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے نے ایمرجنسی نمبر جاری کر دئیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں پاکستانی شہریوں کے تحفظ کی تازہ ترین صورتحال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے

دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ لیبیا میں پاکستانی شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کیلئے وہاں کی تازہ ترین صورتحال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔

ایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزارت خارجہ اس سلسلے میں طرابلس میں اپنے مشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر کسی قسم کی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کمیونٹی ارکان اور متعلقہ فریقوں سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ملک اور بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسی صورتحال میں لیبیا کا سفر نہ کریں۔

ترجمان نے تمام متعلقہ فریقوں سے کہا کہ کسی بھی مدد یا معلومات حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں قائم ہنگامی امدادی سیل اور طرابلس میں پاکستان کے مشن سے رابطہ کریں۔اسلام آباد میں ہنگامی امدادی سیل کے رابطہ نمبرز یہ ہیں۔

+92-51-920-7887 & +92-51-920-7685

جبکہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے میں فوکل پرسن محمد اسلم کا رابطہ نمبر +218-91966-3346 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں