‏وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی اور متعلقہ امور پہ تبادلہ خیال

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آج وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں ون آن ون ملاقات ہوئی.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان یہ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، ملاقات میں ملکی سلامتی اور خطےکی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا.

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ویزا نظام سے متعلق اہم اجلاس ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی.

اس اہم اجلاس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی، فواد چوہدری بھی شریک ہوئے، اجلاس میں ویزہ نظام سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی.

خیال رہے کہ گذشتہ دونوں‌ وزیر اعظم عمران خان نے قطر کا دو روزہ دورہ کیا تھا، جہاں ان کی امیر قطر سے ملاقات ہوئی اور اہم معاہدے طے پائے۔

یاد رہے کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے جی ایچ کیو میں‌ ملاقات کی، جہاں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا.

اپنا تبصرہ بھیجیں