عراق کی سرحد پر جھڑپیں، 4 ترک فوجی اور 20 کرد باغی جاں بحق

استنبول (نیوز ڈیسک) ترک وزارت دفاع اور مسلح افواج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کی سرحد پر فوج اور کرد باغی گروپ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 4 فوجی اور 20 کرد باغیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوب مشرقی ترکی کے عراق سے متصل پہاڑی علاقے سکورجا میں کرد ورکرز پارٹی کے جنگجوئوں نے فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کیا۔ فوج نے کرد باغیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 20 کرد باغی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ لڑائی میں چار ترک فوجی بھی جاں بحق ہو گئے۔

کرد باغیوں کے حملے کے بعد فوج نے فضائی کارروائی کرکے عراق کی سرحد کے قریب کرد جنگجوئوں کے کئی ٹھکانے تباہ کر دئیے۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق کرد جنگجوئوں کے حملے میں 6 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں