ای او بی آئی پنشنرز کیلیے بڑی خوشخبری، پنشن 5250 روپے سے بڑھ کر 6500 روپے ہو گئی

اسلام آباد ( انعم پرویز ) پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے، وفاقی کابینہ نے پنشن میں 24 فی صد اضافے کی سمری منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ای اوبی آئی پنشن 5250 روپے سے بڑھا کر 6500 روپے کر دی گئی، وفاقی کابینہ نے پنشن میں 24 فی صد اضافے کی سمری منظور کر لی ہے۔

ای او بی آئی پنشن میں اضافہ پچھلے سال نومبر میں تجویز کیا گیا تھا، پنشن میں اضافے کے لیے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے اہم کردار ادا کیا۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ای او بی آئی میں شفافیت لائی گئی ہے، اصلاحات بھی لائی جا رہی ہیں، ای او بی آئی پنشن کو مزید بڑھانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ 17 نومبر 2018 کو وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے پنشن میں 1250 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا پنشن میں 1250 روپے اضافے کا اعلانیہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا پنشن میں 1250 روپے اضافے کا اعلان

معاونِ خصوصی نے کہا تھا کہ ای او بی آئی پنشن 10 ہزار پر لے کر جائیں گے، 5 سال میں قوم کو فلاحی ریاست دینا ہمارا مشن ہے۔

زلفی بخاری نے پچھلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا جس طریقے سے ای او بی آئی کو چلایا گیا، لوگ خوش نصیب ہیں کہ پچھلی حکومت نے ان کے گھر نہیں لیے، کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں