وفاقی کابینہ کے اجلاس میں‌ نامعلوم افراد کی شرکت ، اسمبلیاں ٹوٹنے والی ہیں یا نہیں؟؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں جو کچھ بھی ہوا ، اُس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اُن کا اجلاس کی صدارت کا دل نہیں تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بہت سارے نامعلوم افراد موجود تھے اور عمران خان اُن میں سے اکثر لوگوں کے ساتھ خوش نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب جلد فیصلہ کر لینا چاہئیے کہ انہوں نے اسمبلی کو کب توڑنا ہے یا پھر اسی اسمبلی کے ساتھ چلنا ہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ یہ اسمبلی چلتی ہوئی نظر نہیں آرہی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک پروگرام میں ڈاکٹر شاہد مسعود کہہ چکے ہیں کہ وزیراعظم نے اسمبلیاں توڑنے کا سوچ لیا ہے۔
عمران خان شدید غصے میں اور ناراض بھی ہیں، اتحادیوں اور اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے۔

یہ نظام مزید نہیں چل سکتا، پارلیمنٹ چلانا وزیراعظم کے بس میں نہیں ہے، انہوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ حتمی اقدام بجٹ سے پہلے اٹھایا جائے یا بجٹ کے فوری بعد۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے پارلیمنٹ چلانا ممکن نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا جیسا مزاج ہے، ان کے لیے ایسے میں پارلیمنٹ چلانا ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سوچ لیا ہے کہ کسی سے بلیک میل ہونے کی بجائے اسمبلیاں توڑنا بہتر آپشن ہے۔ وزیراعظم سنجیدگی سے اسمبلیاں توڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا اب اس ملک میں موجودہ نظام حکومت مزید نہیں چلا سکتا۔ موجودہ نظام خود گر جائے گا۔ اسی لیے وزیراعظم کو اس حوالے سے جلد ہی کوئی قدم اُٹھانا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں