کراچی میں فائرنگ، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے رمضان گھانچی زخمی

کراچی (ویب ڈیسک/ ڈیلی اردو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں ایم پی اے رمضان گھانچی پر فائرنگ ان کے دفتر کے باہر ہوئی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے، علاقہ مکینوں نے انہیں سول اسپتال منتقل کیا۔

صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان نے تمام اراکین اسمبلی کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچنے کی ہدایت کردی، کارکنان اور رہنماؤں کی بری تعداد سول اسپتال پہنچ گئی۔

سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 109 سے منختب ہونے والے رکن اسمبلی کا علاج  جاری ہے، خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کرائیں گے۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے خول اور شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

‏ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر نے بتایا کہ رمضان گھانچی کے مطابق فائرنگ ٹمبر مارکیٹ کے عہدےدار سلمان سومرو اور اسکے بیٹوں نے کی۔ فائرنگ پانی کی لائن کے تنازع پرکی گئی، پولیس نے ملزم سلمان سومرو کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایم پی اے رمضان گھانچی کی حالت خطرے سے باہر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں