سیشن جج کا پاراچنار جیل کا دورہ، معمولی جرائم میں ملوث 27 قیدی رہا کرنیکا حکم

پاراچنار (رپورٹ: ہدایت علی پاسدار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع کرم کا سول جج کے ہمراہ سب جیل پاراچنار کا دورہ 27قیدی رہا کردئے۔

سپرنٹینڈنٹ سب جیل پاراچنار حمید خان کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج صلاح الدین نے سینئر سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کرم عیسی خان آفریدی کے ہمراہ سب جیل پاراچنار کا دورہ کیا۔

قیدیوں سے ملے اور ان کے جرائم کے حوالے سے مکمل چھان بین کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج نے جیل میں عدالت لگائی اور معمولی نوعیت کے جرائم میں قید27 ملزمان کی رہائی کا حکم جاری کیا رہائی پانے والے27 ملزمان نے ڈسٹرکٹ سیشن جج کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل انتظامیہ کو قیدیوں کی بہتر طریقے سے دیکھ بال اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ انضمام کے بعد کسی جج کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں انہوں نے جیل میں عدالت لگاکر ملزمان کے کیسیز سنے اور ان کی رہائی کا فرمان جاری کی۔

سپر نٹینڈنٹ سب جیل پاراچنار حمید خان نے کہا کہ اس وقت پاراچنار سب جیل میں 158 قیدی اور حوالاتی قید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں