عمران خان کے وزارت عظمیٰ چھوڑنے کی دھمکی نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ، سیاسی حلقوں میں افراتفری مچ گئی ، سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک اجلاس میں تھے جب انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ شہباز شریف کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ یہ بات سُن کر وزیراعظم عمران خان کافی زیادہ اپ سیٹ ہو گئے تھے۔ اُس کے بعد اب خبر آئی کہ نواز شریف کی بھی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

اس وقت بھی وزیراعظم عمران خان کابینہ اجلاس میں تھے۔

نواز شریف کی ضمانت منظوری کی خبر کے بعد عمران خان زیادہ اپ سیٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا ایک ذاتی مؤقف بنا لیا ہے کہ انہوں نے نہ تو ان دونوں بھائیوں کو چھوڑنا ہے اور نہ ہی انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کرنی ہے۔

عمران خان کے اس مؤقف کی وجہ سے انہیں کافی دشواریوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان نے ایک بار نہیں دوسری یا تیسری مرتبہ دھمکی بھی دے ڈالی ہے کہ اگر آپ نے میری بات نہیں ماننی اور جیسے میں چاہتا ہوں مجھے ویسے حکومت نہیں چلانے دینی تو ٹھیک ہے پھر آپ ہی حکومت چلا لیں۔ اس سے آگے میں کچھ نہیں بتا سکتا کہ انہوں نے کس کو کیا کہا ، البتہ انہوں نے دونوں بھائیوں کی ضمانت ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور دھمکی بھی دی ہے۔بے شک عمران خان نے ناراضی کا اظہار بلا واسطہ یا بالواسطہ کیا ہے لیکن انہوں نے کیا ضرور ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جگہ بھی پیغام پہنچ گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ناراضی ظاہر کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں برس 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم، صاف پانی اور رمضان شوگر ملز کیسز میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ منگل کی صبح سپریم کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بھی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں چھ ہفتے کے لیے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ پیمرا کی جانب سے غلط خبر نشر کے جانے پر نجی چینل کے پروگرام ‘نجم سیٹھی کے ساتھ’ کو ایک ماہ کے لئے بند کرنے اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے، پیمرا نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ چینل اپنے پرائم ٹائم کے وقت معافی نشر کریں، اگر حکم پر عمل نہ کیا گیا تو سمجھا جائے گا کہ چینل جان بوجھ پر حکم عدولی کر رہا ہے جس کے خطرناک نتائج بھی بھگتنا پڑیں گے۔

نجی ٹی وی چینل نے وزیراعظم عمران خان کی ازدواجی زندگی بارے غلط خبر نشر کی تھی جس پر پیمرا میں شکایت درج کرائی گئی تھی، پیمرا کی شکایت کمیٹی نے پورے معاملہ کا بغور جائزہ لے کر چینل کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے طرف سے دائر کئی گئی شکایت کی پیروی ڈاکٹر بابر اعوان نے کی تھی، مختصر فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اینکر نجم سیٹھی اپنے پروگرام میں معافی مانگیں اس کے ساتھ یہ پروگرام ایک ماہ کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں