فیس بک کا نفرت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

نیو یارک (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی نیب ورکنگ سائٹ نے نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا۔

فیس بک نے امریکا میں سیاہ فارم حقوق کے رہنما لوئس فراکان، دائیں بازو کے الیکس جونز اور متعدد دیگر افراد کے ویب سائٹ و انسٹا گرام کے اکائونٹس بند کردیے۔

فیس بک انتظامیہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ایسے افراد یا اداروں پر پابندی عائد کرتے ہیں جو تشدد اور نفرت کو فروغ یا اس کا حصہ بنتے ہیں، چاہے ان کا نظریہ جو بھی ہو۔

ان اکاؤنٹس پر پابندی کا فیصلہ پوسٹوں میں سائٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کا تجزیہ کرنے کے بعد کیا گیا۔

الیکس جونز پر فیس بک پر تو پابندی پہلے سے عائد تھی اب انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی بند کردیا گیا۔

فیس بک نے اپریل میں نئے قوانین کے نفاذ کیا جس کا اطلاق انسٹا گرام پر بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں