پیرس ( ویب ڈیسک) فرانس کی پولیس نے امریکی گلوکار کو ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا، دو روز گزرنے کے باوجود کرس براؤن کی ضمانت نہیں ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکار اوراُن کے دو ساتھیوں کے خلاف خاتون نے زیادتی کرنے کی درخواست دائر کی جس کے بعد فرانس پولیس نے کرس براؤن سمیت تین افراد کو گرفتار کیا۔
پولیس حکام نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی گلوکار اور اُن کے ساتھیوں کو فرانس کے تھانے منتقل کردیا گیا جہاں اُن سے واقعے کی تفتیش کی جائے گی۔
ایک اور پولیس افسر نے تصدیق کی کہ امریکی گلوکار کے خلاف خاتون نے 17 جنوری کو شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد اُن کے محافظ کو بھی حراست میں لے لیا گیا‘۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس براؤن کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا اور وہ اب تک پولیس کی تحویل میں ہی ہیں، البتہ تفتیش سے متعلق افسران نے میڈیا کو کچھ بھی آگاہ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ براؤن کے خلاف اُن کی سابقہ دوست نے بھی 2015 میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں اُن پر الزام ثابت ہوگیا تھا، علاوہ ازیں 2009 میں بھی ایک کمپنی کی جانب سے دائر کیا جانے والا مقدمہ امریکی گلوکار ہار گئے تھے۔