11

وانا میں ضلعی انتظامیہ کا فروٹ منڈیوں کیخلاف کریک ڈاون، فروٹ اور سبزی منڈیاں بند

جنوبی وزیرستان (دین محمد وزیر) فروٹ منڈی ملکانوں کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی سی ساوتھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی،

فروٹ منڈی کے صدر روشان وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چند دونوں پہلے ضلعی انتظامیہ نے فروٹ منڈی ملکان کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ 6 دن کے اندر اندر وانا بازار سے تمام فروٹ منڈیاں منتقل کریں

منڈیوں ملکان نے ایگری پارک کو منتقلی سے انکار کیا کیونکہ ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ فروٹ منڈی ملکان کو وہ دکانیں نہیں دیئے جو منڈیوں کے لیے مناسب تھے کیونکہ ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے اچھی اچھی دکانیں منظور نظر افراد میں تقسیم کیے گئے۔

اس لیے ہم ایگری پارک کو منڈیاں منتقل کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ اخر میں صدر روشان وزیر نے وانا بازار میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں