7

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کا استقبال کیا۔

ڈیرن سیمی آج پشاور میں پشاور زلمی کی کٹ اینڈ اینتھم لانچنگ کی تقریب میں شریک ہوں گے، وہ آرمی پبلک اسکول پشاور بھی جائیں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں