13

ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہدایت پر لیویز فورس باغبانہ کی کارروائی، قتل و ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

خضدار ( نمائندہ ڈیلی اردو ) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کے احکامات کی روشنی میں لیویز لائن انچارج باغبانہ غلام حیدر زہری نائب رسالدار شاھد اسلم کی سربرائی میں لیویز فورس باغبانہ نےکارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 10/1995 بجرم زیر دفعہ 302 اور مقدمہ نمبر 16/2018 بجرم زیردفعہ 34 392/452 ت پ میں مطلوب اشتہاری ملزم کلیم اللہ ولد محمد صدیق سکنہ باجوڑی باغبانہ کو چھاپہ مار کر گرفتار کیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے واضع رہے ڈپٹی کمشنر خضدار کی طرف سے اشتہاری ملزموں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم جاری ہوا ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار نے لیویز ٹیم باغبانہ کو بہترین کارروائی پر شاباشی دی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں