حکومت پاکستان نے “گنے کے جوس” کو قومی مشروب قرار دیدیا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے ’گنے کے جوس‘ کو قومی مشروب قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پول کیا گیا جس میں پوچھا گیا کہ پاکستان کا قومی مشروب کون سا ہے، پول میں اورنج جوس ، گنے کا جوس اور گاجر کا جوس کے آپشن رکھے گئے تھے۔ سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر ’ گنے کے جوس ‘ کو قومی مشروب کا اعزاز دیا گیا۔

پول کے مطابق 7616 صارفین نے ووٹ دیئے، 81 فیصد افراد نے گنے کے جوس کا انتخاب کیا جبکہ 15 فیصد نے اورنج جوس اور 4 فیصد نے گاجر کے جوس کو منتخب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں