حسیین نواز نے 50 کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کی، نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی: جج ارشد ملک کے سنسنی خیزانکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی کا متن سامنے آگیا۔ 

جج ارشد ملک نے بیان حلفی میں تہلکہ خیزانکشافات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کہا گیا نوازشریف منہ مانگی قیمت دینے کو تیار ہیں، کہا گیا کسی بھی ملک میں رقم ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، ناصرجنجوعہ اور مہرجیلانی نے کہا انہیں (ن) لیگ کی با اثر شخصیت کی سفارشات پر جج لگایا۔

بیان حلفی میں دیے گئے بیان میں پیشکش پر ارشد ملک نے کہا کہ وہ 6 مرلے کے گھر میں رہتے ہیں،آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ دوران سماعت دونوں شخصیات نے رابطہ کیا اور ناصر جنجوعہ نے مجھے 10 کروڑ روپے (یورو میں) رشوت کی پیشکش کی اور کہا کہ اس میں سے 2 کروڑ روپے (یورو میں) ان کی گاڑی میں ہیں، جس پر انہوں (جج ارشد ملک) نے کہا وہ اپنے حلف سے غداری نہیں کریں گے، رشوت کی پیشکش ٹھکرانے پر ناصر بٹ نے دھمکیاں دیں، ناصربٹ نے کہا نوازشریف کے مجھ پر بہت احسان ہیں، نوازشریف نے مجھے قتل کے 5 مقدمات میں بچایا، نوازشریف کے لیے کسی بھی حد تک جاؤں گا۔

جج ارشد ملک نے کہا کہ ناصربٹ نے ان کی ملتان کی ویڈیو دکھاکر بلیک میل کرنے کی کوشش کی، ویڈیو دکھا کرکہا گیا نوازشریف کی تسلی کے لیے بیان ریکارڈ کراؤ، جس پر بیان ریکارڈ کرنے سے انکار کیا، انہیں بار بار یہ جملے دُہرانے پر مجبور کیا کہ فیصلہ دباؤ پر دیا، انہوں نے یہ جملے دھرانے سے انکار کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں