لاہور (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے اپنے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
حافظ سعید، عبدالرحمان مکی، امیر حمزہ اور محمد یحیی عزیز سمیت 7 درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر محکمہ انسداد دہشت گرد (سی ٹی ڈی) کو فریق بنایا۔