اٹلی: بریشا میں ہزاروں افراد کا کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

روم (ڈیلی اردو) اٹلی کے شہر بریشا میں ہزاروں افراد کشمیریوں کے حق میں نکل آئے۔ سکھ، اٹلی اور عرب سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بھارت کی جانب کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

پوری دنیا میں کشمیریوں کے حق اور بھارت مخالف مظاہرے، اٹلی کے شہر بریشا میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سکھ، عربی اور پاکستانی مسلمانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

دو کلومیٹر طویل ریلی میں تین ہزار افراد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز اسلامک سنٹر سے ہوا جو بریشا کے بڑے پارک پر اختتام پزیر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں