ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر تنظیم کے سربراہ ایمن الظواہری کی بیوی اور القاعدہ کے مقتول دہشت گردوں کے دو دیگر خاندانوں کو ایک سال سے زیرحراست رکھنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں ایک سال قبل وزیرستان سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ مسلسل فضائی حملوں سے بچنے کے لیے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے الظواہری کی اہلیہ اور متعدد دیگر افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔
انہیں ایک سال قبل وزیرستان سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ مسلسل فضائی حملوں سے بچنے کے لیے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔